کراچی (نیوز رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ سلمان رشدی جس نے اسلام اور بانی اسلام ﷺ کی توہین اور گستاخی کر کے پوری امت مسلمہ کے دلوں کو زخمی کیا تھا آج ایک عاشق رسو ل کے ہاتھوں زخمی ہو کر اپنے انجام کو پہنچا اس واقعہ سے یہ ثابت ہوگیا کہ اللہ کے محبوب کی توہین کرنے والا اس جہاں میں بھی اور اس جہاں میں بھی خدا کے غضب سے نہیں بچ سکے گااس ملعون کیلئے دشمنان اسلام نے بڑے حفاظتی انتظامات کئے ہوئے تھے لیکن جب کوئی گستاخ اللہ کی پکڑ میں آتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اور کوئی حفاظتی انتظامات اس کورب کے عذاب سے نہیں بچا سکتے یہ دیگر گستاخوں کیلئے بھی عبرت کا مقام ہے۔