کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان کے 75ویں جشن یوم آزادی کی مناسبت سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،آفیسرز کلب ہاﺅس میںایک تقریب منعقد کی گئی ،تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کے بعد ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے ،محمد اسحاق کھوڑو پرچم کشائی کی گئی ۔اس موقع پر تقریب کے سربراہ ڈائریکٹرجنرل محمداسحاق کھوڑو نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آزادی اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے،دنیاکی محکوم قوموں پر روا ظلم وستم اور ناانصافیوں کو دیکھ کرہم اس نعمت خداوندی کاجتناشکراداکریں وہ کم ہے۔ جشن آزادی عزم واستقلال اوریکجہتی محبت و رواداری کا مظہر ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہاکہ میری کوشش اوراب تک اٹھائے گئے اقدامات کامقصد یہی ہے کہ ایس بی سی اے کے ملازمین کوبہترسہولیات کی فراہمی ممکن اورادارے کو جدید خطوط پراستوار کیاجائے ان تمام کاوشوں میںملک وقوم کی بہتر خدمت کاجذبہ کارفرما ہے جس کے لئے میںحکومت سندھ کی بھرپور معاونت اور مدد پر مشکور ہوں ۔اس دوران انہوں نے ڈیمالیشن سیکشن کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں تعریف وتوصیف کاحق دار قراردیا۔تقریب جشن آزادی میں بانیان پاکستان ،شہدائے آزادی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلنددرجات اورملک کی ترقی وخوشحالی اورتحفظ کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
محمد اسحاق کھوڑو