میرپورخاص‘ نواب شاہ‘ عمر کوٹ‘ سکھر‘ٹھارو شاہ(نامہ نگار رپورٹ)75 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر جماعت اسلامی نواب شاہ کے زیر اہتمام دفتر جماعت اسلامی چکرہ بازار سے پریس کلب تک آزادی واک ضلعی امیر سرور احمد قریشی کی قیادت میں کی گئی جس میں امیر شہر فیصل ہمایوں،ماہر تعلیم پروفیسر اعجاز عالم ،ضلعی سیکریٹری سردار احمد آرائیں،محمد اسد ،الخدمت کے صدر محمد سلمان رﺅف،جے آئی یوتھ کے صدر یاسر خان سمیت شہریوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سرور احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے جسے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ،بھارت نے آج تک پاکستان کے قیام کو دل سے قبول نہیں کیا ہے وہ مسلسل پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ،جماعت اسلامی پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ہمارا مقصد اس ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے تقریب سے امیر شہر فیصل ہمایوں نے بھی خطاب کیا ،واک کے شرکاءنے پاکستان زندہ باد ،پاکستان کا مطلب کیا،سندھی پنجابی پختون مہاجر بلوچ بھائی بھائی کے نعرے لگائے۔ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ نواب شاہ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزرمعظم خان بھائی و جوائنٹ انچارجز جاوید آرائیں بھائی ،لیاقت ملک بھا ئی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ،یونٹ ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے 13اگست کی رات 12 بجے بمقام اجمیری چوک یوم آزادی پاکستان کی75 ویں سالگرہ کا جشن منایا ،کیک کاٹا گیا،پرچم کشائی کی گئی اور تمام شرکاءکو جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی کھلائی گئی۔ ضلع شہیدبینظیرآباد پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفیس کے احاطے میں منعقد کی گئی جس میں رکن سندھ اسمبلی و چئیرمن پبلک اکا¶نٹس کمیٹی غلام قادر چانڈیو، کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن رشید احمد زرداری،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد اقبال احمد خوجہ،ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور، ایس ایس پی کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی اور دیگر نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو اورکمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن رشید احمد زرداری نے کہا زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں ہم خوش نصیب قوم ہیں جو ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کہ یوم آزادی کے موقع پر قوم کا ہرفرد یہ عہد کرے کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے ملک کی وسیع تر مفاد اور استحکام کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آزادی دلانے والے ہیروز کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جن کی محنت کے باعث ہمیں آزاد ملک ملا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد عامر حسین پنہور نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کا ہمیں قدر کرنا چاہئے کیونکہ وطن عزیز کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے بیشمار قربانیاں دیں اور ان کی انتھک جدوجہد کے بعد پاکستان دنیا کے نقشہ پرنمودار ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ہم اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے اور بھرپور داد حاصل کی اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیرآباد کیپٹن (ر)امیر سعود مگسی اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد اقبال احمد خواجہ،وائیس چانسلر وٹنری یونیورسٹی سکرنڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن شاہ،اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال تنیو، پ پ پ رہنما علی اکبر جمالی سمیت ضلع کے مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نواب شاہ میں یوم آزادی کے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر محمدشفیق غوری ،سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر مظہر علی عباسی ،خادم حسین بگھیو،اے ایم ایس محمدسلیم بھٹی،اے ایم ایس ڈاکٹر سعیدہ بلوچ ،نرسنگ چیف میڈم زبیدہ پروین،میڈم فرزانہ بھٹی،میڈم ظہیراں اور دیگر نے شرکت کی ،تقریب میں کیک کاٹا گیا،پرچم کشائی کی گئی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں،تقریب میں اسپتال عملے کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔عمرکوٹ ضلع میں جشن آزادی شایان شان ملی جذبے کے ساتھ منا نے کا سلسلہ جاری گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عمرکوٹ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل سیدہ قراة العالمین شاہ ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص میرچند اوڈ نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔ پاکستان لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل سیدہ قراة العین شاہ نے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے زندہ قومیں جشن آزادی بھرپور جوش و ملی جذبے کےساتھ مناتی ہے ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص میرچند اوڈ نے طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل تحریک پاکستان بانیان پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کریں نوجوانوں کےلئے اکابرین پاکستان مشعل راہ ہے پاکستان لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈ ،اور پرنسپل سیدہ قراة العین شاہ نے کہا کہ اگر کسی کو آزادی کی قدروقیمت معلوم کرنی ہوتو مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے پوچھیں سیدہ قراة العین شاہ نے طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان کا مستقبل ان سے وابستہ ہے ہمارے نوجوان مستقبل کے معمار ہے گرلز ڈگری کالج عمرکوٹ میں جشن آزادی کے رنگارنگ پروگرام میں کالج کی طالبات نے قومی ملی نغمے ،تقاریر ،اور پرلطف ٹیبلو پیش کرکے مہمانوں کے دل جیت لیے اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز میرچند اوڈ اور پرنسپل سیدہ قراة العین شاہ اور گرلز کالج کی لیکچرار نے پاکستان کے 75"یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کاکیک بھی کاٹاگیااس موقع پر گرلز ڈگری کالج کی لیکچرار ،طالبات نے عزم کاعہد کیاکہ وطن عزیز کے سلامتی ترقی خوشحالی کےلیے ہر قسم کی قربانی دینےکے لیے ہمہ وقت تیار ہے ڈائریکٹر کالجز میر چند اوڈ،پرنسپل سیدہ قراة العین شاہ نے طالبات کی حوصلہ افزائی کےلیے انعامات بھی تقسیم کیے اس موقع پر فضا پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی۔راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی شایان شان طریقے اور ملی جوش و جذبے سے منانے کے لئے گلشن ہال بندھانی ٹاﺅن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی خاص بات تقریب کے مہمان خصوصی میں برادری کے بچوں کو شامل کیا اور بچوں نے قومی پرچم سمیت سفید و ہرا رنگ کے کپڑے پہنچ کر شرکت کی تقریب میں راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدرحاجی شریف بندھانی ، محمد ناصر، محمد حنیف بندھانی ، اطہر محمود راجپوت سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب میں 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے 75پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور پرچم کشائی کے بعد مہمان گرامی کو قومی جھنڈا تقسیم کیا گیا ۔تقریب میں شریک اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے اور پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ، تقریب سے خطاب کے دوران راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیں بے شمار قیمتی جانوں کے بعد ملا ہے ہم سب کو اس کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا ،پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ پر ایک پ±ر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں مفتی محمد عقیل نقشبندی۔ مولانا حاجی عبدالحفیظ مدنی۔ سلیم رضا خانزادہ (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر, نوشہرو فیروز)۔ جنرل کونسلر ٹکا خان خانزادہ۔ جنرل کونسلر طفیل حنیف خانزادہ۔ جنرل کونسلر ممتاز کلہوڑو۔ منور لال دیوان۔ صحافی اعجاز قریشی۔ رانا عمر دراز۔ کاشان غفار خانزادہ۔ بابو سیال۔ شکیل خانزادہ۔ احسن شہزاد۔ عامر ایوب۔ عارف مجید ویگر نے شرکت کی۔ دوسری طرف ٹھاروشاہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی ہری پور درگاہ عالیہ جلیل آباد سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی عوامی پریس کلب ٹھاروشاہ پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ٹھاروشاہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد امجد خانزادہ۔ صدر شاہنواز اجن۔ وائس چیئرمین عقیل احمد خانزادہ۔ سینئر نائب صدر فیصل رفیق خانزادہ۔ جنرل سیکریٹری محمد رضوان خانزادہ۔ نائب صدر محمد حیات خانزادہ۔ وقار رفیق سنی خانزادہ۔ عامر ایوب۔ کفیل خلیل خانزادہ۔ رمیز قادر و دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اس ریلی کے توسط سے 75 ویں یومِ آزادی پر تمام اہلیان پاکستان و محب وطن دیس و پردیس میں رہنے والوں, محسنانِ پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہیںآخر میں حافظ جہانزیب خانزادہ نے ملکِ پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ میرپورخاص سے نامہ نگار کے مطابق میرپورخاص سے ن امہ نگار کے مطابق ڈاکٹر جی ایم لائبریری اینڈ لرننگ سنٹر میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی سائرہ پنہور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے ملک کی بہتری کے لئے تعلیم کو فروغ دینا چاہیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب تک لڑکیاں اور لڑکے تعلیم حاصل نہیں کریں گے ہمارا ملک ترقی نہیں کر سکے گا ڈاکٹر جی ایم لائبریری اینڈ لرننگ سنٹر ادارہ ایسے علاقے میں قائم کیا گیا ہے جہاں سے دیہی علاقوں کے غریب، مسکین اور بے سہارا لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کے بچے بیرون ملک بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں انسٹیٹیوٹ میں بچوں نے قومی ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے اور یوم آزادی کے موضوع پر تقاریر کیں جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور طلبہ میں سائرہ پہنور اور سمیرا پنہور نے شیلڈز تقسیم کیں۔
نوابشاہ میں جماعت اسلامی‘ ایم کیو ایم کی ریلیاں‘پاکستان زندہ باد کے نعرے‘ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کیک کاٹے گئے
Aug 16, 2022