وہاڑی (کرائم رپورٹر، نامہ نگار ) النور انٹرنیشل کے زیر اہتمام تکمیل قرآن کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا معروف مذہبی سکالر اساتذہ نگہت ہاشمی نے خصوصی شرکت کی اور قرآن وسنت کی تعلیمات پر مفصل گفتگو کی۔ اس موقع پر اقراءرفیق ، ایمن سعید، حمیرا ہما، جویریہ عمر، سمعیہ جمیل سمیت طالبات و خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں اساتذہ نگہت ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید رہتی دنیا تک ہم سب کے لئے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے جس نے قرآن سے لو لگالی اس نے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرلی ہمیں اپنی زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزارنا چاہیے تاکہ ہم فلاح پاجائیں لیکن افسوس آج ہم اسلامی تعلیمات کو بھلا دیا آج قرآن صرف ہمارے گھروں میں خیر وبرکت اور بیٹیوں کی رخصت کے لئے رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ النور انٹرنیشنل اپنے سلوگن قرآن پہچائیں گے گھر گھر کے تحت ہم نے اپنی بچیوں کو قرآن کی تعلیمات سے روشناس کروانے کا مشن بنایا ہوا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے النور انٹرنیشل وہاڑی کی محترمہ اقراء رفیق نے کہا کہ النور انٹرنیشل وہاڑی میں ناظرہ وتجوید قرآن کلاسز سمیت دیگر کورسز کروائے جارہے ہیں۔
قرآن مجید رہتی دنیا تک رشدوہدایت کا سرچشمہ: پروفیسر نگہت ہاشمی
Aug 16, 2022