تحصیل مظفر گڑھ پر 70 سال سے مخصوص خاندان قابض ہیں: احمد کریم لنگڑیال


روہیلانوالی (نامہ نگار) جشن آزادی کے موقع پر پاک فوج اور پاکستانی غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں غریب طبقہ کو ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا ہے تحصیل مظفر گڑھ پر 70 سال سے مخصوص خاندان قابض ہیں عوام صحت و تعلیم جیسی سہولیات سے محروم ہیں , قاتل روڈ کا ڈبل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے منتخب ہو کر حلقہ کی محرومیاں دور کریں گے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءملک احمد کریم قسور لنگڑیال کا بنگل والی میں جشن آزادی کے ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہی ، کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے مذید کہا کہ میری سیاست ہمیشہ عوام کی خدمت میں ہوتی ہے، شعیب اختر خان گوپانگ نے کہا کہ میرے حلقہ پی پی 275 کے عوام محرومیوں کا شکار، صحت و تعلیم کے مسائل ہیں پینے کا صاف پانی موجود نہیں تعلیم یافتہ طبقہ بے روزگار بیٹھا ہے اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل مہر پور ملک محمد اجمل کالرو نے کہا کہ میں غریب کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑتا رہوں گا، اس موقع پر امیدوار چیئرمین ویلج کونسل محال کھاکھی شمالی سردار اعجاز خان گوپانگ، میاں مصطفی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن