خانیوال(خبر نگار)انجمن ترقی مسلم راجپوتاں کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی تقریب کی صدارت مرکزی صدر راو¿ محمد جلیل نے کی تقریب میں مرکزی عہدیداران اور ارکین ایگزیکٹو کے علاوہ اسلام آباد ، واہ کینٹ، ٹیکسلا اور دیگر علاقوں سے راجپوت برادری کے سرکردہ رہنماو¿ں اور نمائندہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راو¿ محمد جلیل نے کہا کہ ہماری شناخت پاکستان ہے پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اب ہم نے پاکستان کا قرض اتارنا ہے وہ وقت آگیا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا قیام پاکستان کی عظیم جدوجہد میں راجپوت برادری اور ہمارے آباو¿ اجداد کی قربانیوں کی لازوال تاریخ ہے انہوں نے شہدائے تحریک پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، تقریب میں بچوں نے ملی و قومی نغمے پیش کیے کیک کاٹا گیا اور ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔