پولیس ملک و قوم کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کرےگی:جلےل غلزئی 

Aug 16, 2022


خانےوال(نمائندہ خصوصی)ضلعی ہےڈ کوارٹرپرڈی پی او جلےل عمران خان غلزئی ‘ڈپٹی کمشنرظہےرعباس چھٹہ اوراےم پی اے شاہدہ احمد حےات جناح لائبرےری پہنچے اورپرچم کشائی کی ۔ڈی پی او ‘ڈپٹی کمشنر اوراےم پی اے نے جناح لائبرےری کے لان مےں پودے بھی لگائے ۔جناح لائبرےری کے ہال مےںجشن آزادی کے سلسلہ مےںمنعقدہ تقرےب مےںڈی پی او جلےل عمران خان غلزئی ‘ڈپٹی کمشنرظہےرعباس چھٹہ اوراےم پی اے شاہدہ احمد حےات نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پراے ڈی سی محمداخترمنڈھےر‘اے سی سےف اللہ جاوےدا‘ صدربار راﺅ محمد عامر اےڈووکےٹ‘سےکرٹری بار الطاف حسےن بھٹی ‘ڈی اےس پی ہےڈ کوارٹرغلام مرتضیٰ بھٹی ‘ممبران امن کمےٹی ‘علماءکرام ‘تاجر برادری ‘صحافی برادری‘اساتذہ‘ڈاکٹرز‘طلبہ ‘ سرکاری افسران‘سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد موجودتھی ۔تقرےب کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے کےا گےا جس کی سعات طالبعلم حافظ غلام طحہٰ نے حاصل کی اورنعت رسولﷺ طالعبلم فائق جاوےد شےخ نے پےش کی ‘اے پی اےس کے طالبات شہزےنہ غضنفرنے تقرےراوررومےسہ وحےد نے ملی نغمہ پڑھا۔تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اورجلےل عمران خان نے کہا پاکستان کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گاجس کے لیے عملی کردار ادا کرکے ہی ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کا حق اد ا کر سکتے ہیں پولیس ملک و قوم کی حفاظت اپنے جسم میں موجود خون کے آخری قطرے تک کرے گی۔ڈپٹی کمشنر ظہےرعباس نے کہاکہ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے پوری قوم اس دھرتی کی حفاظت کیلئے جانیں قربانیں کرنے کا عزم کرتی ہے۔اےم پی اے شاہدہ احمد نے کہاکہ دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی‘ ایک آزاد خودار قوم ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے ملک کی بہترین خدمت کریں۔

مزیدخبریں