ملتان(سپیشل رپورٹر ) پی پی 212مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر سردار محبوب کھیتران نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ یہ آزادی ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی اس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ اس سر زمین کا ہم پر بڑا قرض ہے ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک دشمن عزائم کا خاک میں ملانا ہے۔زندہ قومی اپنی آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔