کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے انفراسٹکچر کیلئے سندھ میں مین شاہراہیںکٹ گئیں ہیں،ملک کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے ، سندھ میں 2020کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطر ے ضرور پلائیں ، انسداد پولیو مہم 21اگست تک کراچی اور حیدر آباد ڈویژنوں میں جاری رہے گی ۔پیر کو کراچی میں انسداد پولیو کا مہم کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ کے دیگر اضلاع میں 22تا 28اگست کو پولیو مہم کا آغاز ہوگا ۔ اپریل میں 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے پہلا پولیو کیس اپریل میں رپورٹ ہوا۔ اگر ہم اسی رفتار سے کام جاری رکھیں گے ۔ تو ہمیں مزید اہم نتائج نظر آئیں گے ۔ ہمیں پولیو کے خاتمے تک اپنی محنت جاری رکھنی چاہیئے ، ہم عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولدڑز کی مدد چاہتے ہیں۔ پولیوپروگرام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ پولیو کیس میں 50فیصد کمی آئی، اس پر مزید کام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوپولیو کے شکار ملکوں میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔ پاکستان کے مستقبل کو بچانے اور پولیو کے خاتمے میں مدد کریں۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مردا علی شاہ نے کہا کی ایک عمران خان کی باتوں پر ہنس ہی سکتے ہیں۔ عمران خان سے تاریخ کے نئے نئے سبق پڑھتے ہیں۔ عمران خان ہمیں سائنس اور جغرافیائی بھی پڑھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان اور ان کی جماعت کراچی میں آکر شغل میلہ لگاناچاہتے ہیں۔ تو زور لگائیں ۔ عمران خان کراچی میںجلسہ ضرورکریں کراچی کے لوگ کو انٹرٹینمنٹ ملتی ہے ، پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیا ں دی ہیں۔ اس کے بعد بھی عمران خان کہتا ہے کہ ہم غلام ہیں غلام تم ہوگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پریس کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی، ہمیں ملک کا قانون اور آئین کی پاسداری کرنی چاہیے ، میڈیا سیاستدانوں کے غیر مناب الفاظ تشریح نہ کرے ۔ پیپلزپارٹی کو کراچی میںبہتر کامیابی ملے گی ۔ ملک میں میلہ لگانے یا گانے بجانے سے کام ہوتے تو ملکی سربراہ اچھے گلوکار اور طلبہ بچانے والے ہوتے ۔
وزیراعلیٰ سندھ