عراقی عدلیہ نے مقتدی الصدر کا پارلیمان  تحلیل کرنے کا مطالبہ مستردکردیا

بغداد(این این آئی)عراق کی عدلیہ نے واضح کیا ہے کہ اس کے پاس پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا کوئی اختیارنہیں ہے۔اس نے یہ وضاحتی بیان عراق کے سرکردہ اور مقبول شیعہ عالم مقتدی الصدر کے مطالبے کے جواب میں جاری کیا ۔الصدر کے پیروکاراپنے حریف گروپ ایران نوازرابطہ فریم ورک کے خلاف گذشتہ کئی روز سے عراق کی پارلیمنٹ میں دھرنا دے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک میں سیاسی ہلچل کے نئے موڑ میں شعلہ بیان مقتدی الصدر نے گذشتہ بدھ کو عدلیہ پرزوردیا تھا کہ وہ نئی قانون سازاسمبلی کے انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے رواں ہفتے کے آخر تک پارلیمان کو تحلیل کر دے۔لیکن عدلیہ نے جواب دیا کہ سپریم عدالتی کونسل کو پارلیمان کو تحلیل کرنے کا کوئی اختیارحاصل نہیں ہے۔بیان میںاختیارات کی علیحدگی کے اصول کا حوالہ دیا گیا ۔عراق کے آئین کے تحت پارلیمنٹ کو ایوان میں مکمل اکثریت کے ووٹ سے ہی تحلیل کیا جا سکتا ہے۔
عراقی عدلیہ

ای پیپر دی نیشن