ملتان‘ ٹاٹے پور (نمائندہ نوائے وقت/ نامہ نگار) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 157 میرا آبائی حلقہ ہے 1983سے لیکر آج تک اس حلقہ نے مجھے بے پناہ محبت سے نوازا اس حلقہ کی غیور عوام نے مجھے اتنی عزت دی میں پورے پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کر چکا ہوں تحریک انصاف اور عمران خان کا بیانیہ اب تو دیہاتوں محلوں تک پہنچ گیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کا فیصلہ بڑے کھٹن اور سوچ بچار سے کیا کیونکہ موسیٰ گیلانی کا مدمقابل ہماری فیملی سے ہی بہتر تھا۔ حلقہ این اے 157 کیا پورے پنجاب میں پیپلز پارٹی ایک سیٹ نہیں جیت سکتی اس لیے پیپلز پارٹی نے ن لیگ کا سہارا لیا انہوں نے کہا کہ وفاق میں دو ووٹوں پر حکومت ہے کسی بھی وقت حکومت ختم ہو جائے گی اور جنرل الیکشن کا اعلان ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ اور چکوک کے دروہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
شاہ محمود