اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان امپورٹڈ سیاستدان ہے جو جوکر بن کر ملک کو تماشہ بنا رہا ہے۔ ایک طرف استعفوں کا ڈرامہ کرتا ہے اور دوسری طرف 9حلقوں سے انتخابات بھی لڑتا ہے۔ عمران خان انتخابات اسمبلی میں آنے اور عوام کی نمائندگی کرنے کے لئے نہیں بلکہ ان حلقوں کے عوام کو نمائندگی کے حق سے محروم کرنا چاہتا ہے اور ووٹ کا تقدس بھی پامال کرنا چاہتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی