لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔ پنجاب میں حکومت تبدیل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) اور اتحادی قائد حزب اختلاف کا فیصلہ نہیں کر سکے ۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ (ن)کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حمزہ شہباز لندن میں موجود ہیں جس کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی نہیں بلایا گیا جس کی وجہ سے پارٹی اراکین ایوان کے اندر اپنے کردار کے حوالے سے تذبذب کا شکار نظر آئے ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے 5 اراکین پر پابندی کے حوالے سے بھی باضابطہ حکمت عملی نہیں بنائی جا سکی۔
پنجاب اسمبلی قائد حزب اختلاف