ایکواڈور(آئی این پی)جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے شہر گوائے آقویل میں بم حملے میں 5افراد ہلاک جبکہ 16زخمی ہو گئے،شہر کے نواحی علاقے کرسٹو کونسیلو میں نا معلوم افراد نے بم حملہ کیا جس سے 8مکانات اور 2گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ،وزیر داخلہ پیٹریسیو کاریلو نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طویل مدت سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے منظم جرائم پیشہ افراد اب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملے کر رہے ہیں، جو کہ ملک کے خلاف اعلانِ جنگ سے کم نہیں،صدر گویلرمو لاسو نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ،لاسو نے گوائے آقویل کے عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کابینہ کو فی الفور کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکواڈور بم دھماکہ