اناڑی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا، ملک کیسے چلائے گا: احسن اقبال 

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ایک اناڑی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تو وہ 22کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے جب عمران خان کی حکومت تھی تو خزانہ خالی تھا۔ آئی ایم کے ساتھ معاہدہ عمران خان نے کیا اس وقت اس نے غریب عوام کا نہیں سوچا۔ 2018ء کے بعد عمران خان نے پشاور سے کراچی تک ایک کمرہ نہیں بنایا بلکہ سب کچھ تباہ کیا۔ میں چیلنج کرتا ہوں عمران خان نے چار سال میں ایک بھی منصوبہ بنایا ہو تو بتائیں۔ وہ رسولپور تارڑ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چودھری محمد بخش تارڑ کی زیرصدارت ایک بہت بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے امریکہ سمیت ڈکٹیٹر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ نواز شریف نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ نواز شریف کی حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کی ترقی دنیا مان رہی تھی۔ 2018ء میں پاکستان کی قسمت سے کھیلا گیا عمران خاں اندر کھاتے امریکہ سے معافی مانگ رہا ہے۔ عمران خاں سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔ عمران خان نے کشمیر مودی کے حوالے کر دیا۔ کنونشن سے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے بھی خطاب کیا۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن