حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منور حسین مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے ۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ایسوسی ایشن حافظ آبادکی جانب سے انکے اعزاز مین مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حسین باجوہ سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ آفیسر منور حسین کی محکمہ تعلیم کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحافظ آباد منور حسین ریٹائر،اعزاز میں تقریب
Aug 16, 2022