کارپوریٹ کلاس ووٹرز کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں: ایف آئی جی ،احساس گروپ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایف آئی جی اور احساس یونٹی گروپس کے قائدین نے کہاہے کہ وہ کارپوریٹ کلاس ووٹرز کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں جنہیں بلاوجہ سی کلاس سے اے کلاس ممبر بنادیا گیاہے مگر ہم یہ سب نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالہ سے ہماری پٹیشن زیرسماعت ہے، کل 16اگست کو اس کی سماعت ہے انصاف ہوکر رہے گا۔ گوجرانوالہ چیمبر کے لیے کوئی الگ قانون ہے جوکہ ملک کے دیگر چیمبرز میں نہیں   جسے جواز بناتے ہوئے برسراقتدار گروپ نے ووٹرز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا اور ممبر شپ سے محروم کردیا گیا،۔انہون نے کہا کہ منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود برسراقتدار گروپ ٹولہ کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ بتایاگیاہے کہ سکروٹنی کمیٹی ممبران خواجہ ضرار کلیم،خواجہ صائم الحسن کی کوششوں سے جن ووٹرز کو سی سے اے کلاس میں ٹرانسفر کیاگیا ان میں 35ووٹرز کو ہم نے بڑی جدوجہد سے بحال کروالیا ہے، باقی بھی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن