کامونکی (نمائندہ خصوصی )خان ٹاؤن کے رہائشی پرائمری سکول ٹیچر گل زادہ خان کا فرسٹ ائیر کا طالبعلم بیٹا امان اللہ جو یورپ غیر قانونی طور پر جانے کی کوشش میں ایران اور ترکی بارڈر پر سیکورٹی پر فورسز کے تشدد سے31جولائی کو جاں بحق ہوگیا تھا کی نعش کی تصاویر اسکے والد کو 2اگست کو مل گئیں ۔غمزدہ ٹیچر گل زادہ خان نے اپنا سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ وہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرے تاکہ پریشان نوجوان اپنا وطن چھوڑنے اور جان جوکھوں میں ڈالنے پر مجبور نہ ہوں،جس طرح جوان بیٹے کی موت کا صدمہ اسے برداشت کرنا پڑا کسی کو نہ کرنا پڑے۔
کامونکی کے ٹیچرکا بیٹا ایران ،ترکی بارڈر پر فورسزکے تشدد سے جاں بحق
Aug 16, 2022