سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) ممنوعہ گٹکا، سپاری، زہریلہ تمباکوسرعام فروخت ہونے لگا، خصوصی طورپر سکولوں کی قریبی دکانوں پرنشہ آورگٹکا،بمبئی سپاری کی فروخت عام ہے، فوڈاتھارٹی اورانتظامیہ نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے،شہریوں نے کہا ہے کہ معصوم طالبعلموں اورنوجوانوں کوجگرکی بیماریوں میں مبتلاکرنیوالے ہوش کے ناخن لیں، بتایا گیاہے کہ شہربھر میں غیر معیاری، زائدالمیعاد بسکٹ،گولی ٹافی لاہورفیصل آباد کے گودامو ں سے سستے داموں خرید کر یہ میٹھا زہر شہر اور گردونواح کے معصوم بچوں کی رگوں میں ڈالاجارہاہے ، جن کے استعمال سے منہ، معدہ اور جگر کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، والدین پریشانی میں مبتلاہیں، شہریوں نے ان تمام مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔