شیخوپورہ: سکول ٹیچر کا پانچویں کلاس کے بچے پر تشدد

Aug 16, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مار نہیں پیار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شیخوپورہ کے گورنمنٹ گرلز طاہرہ قاضی ہائی سکول میں ظلم کی انتہا،ٹیچر نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز طاہرہ قاضی ہائی سکول کی ٹیچر نے پانچویں کلاس کے بچے عبداللہ پرشدید تشدد کیا  متاثرہ فیملی سراپا احتجاج بن گئی اور شدید نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور سی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں