اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاو¿نٹس سروس کے زیرِ تربیت افسران نے ملاقات کی ،ملاقات میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد امجد گوندل اور سینئر حکام نے شرکت کی ،صدر مملکت نے کہا کہ پبلک سیکٹر کے آڈٹ اور اکاو¿نٹس کے محکمے بہترین بین الاقوامی طریقوں، جدید تکنیکی آلات کو اپنائیں ، بہتر اکاو¿نٹنگ سے بہتر مالیاتی کنٹرول اور عوام کے بہترین مفاد میں عوامی فنڈز کے موثر اور شفاف استعمال میں مدد ملے گی ، نئے افسران خود کو جدید علم ، پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں اور بہتر فنِ گفتگو سے لیس کریں ، افسران عام آدمی کی خود تک رسائی بہتر بنائیں ، سرکاری ذمہ داریوں کو عاجزی اور انصاف سے ادا کریں، ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے جنکہ فیصلہ سازوں اور سول سرونٹس کی فیصلہ سازی کی رفتار سست ہے ، بلاک چین، اور ورچوئل اور آگمینٹڈ ریائلٹی جیسی اہم ٹیکنالوجیز اپنانے کی ضرورت ہے، حکومتی عمل کو خودکار بنانے ، بغیر کیش لین دین کی طرف منتقل ہونے سے سرکاری اخراجات کی بہتر ٹریکنگ میں مدد ملے گی ، تعلیم یافتہ اور ہنر مند آبادی قوم کا اثاثہ ہے اور ترقی و خوشحالی کا ذریعہ بن سکتی ہے، نوجوانوں اور خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ، روایتی ، آن لائن اور ہائبرڈ طریقہ تعلیم سے نوجوانوں اور خواتین کو ہنرمند بنانا ہوگا۔
عارف علوی