کوئٹہ( بیورورپورٹ ) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ نے جشن آزادی کے موقع پر ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں نے طویل عرصے کے بعد بلا خوف و خطر جشن آزادی منایا,جس پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ کئی سالوں سے جشن آزادی کے موقع پر ہلڑ بازی کرنے والے نوجوانوں کی وجہ سے شہریوں اور فیمیلز کا جشن آزادی کے موقع پر گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیاتھا اور شہری جشن آزادی کے موقع پر گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے تھے ۔ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور بلا خوف و خطر گھروں سے باہر نکل کر جشن آزادی منایا جس پر ضلعی انتظامیہ اورپولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔
ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی قابل تعریف ہے:کوئٹہ بار
Aug 16, 2022