پرائس کنٹرول کمیٹی کا گوادرمیں مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ

Aug 16, 2022


 گوادر ( بیورو رپورٹ )  اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوہیر دشتی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ہمراہ گوادر کے شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور گرانفروشی اور مضر صحت اشیاء کی چیکنگ کی اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاء  خوردونوش فروخت کیا جائے سرکاری پرائس پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایرانی پٹرولیم دکانداروں کو بھی سختی سے تنبیہ  کی کہ  فی لیٹر 150 روپے سے زیادہ فروخت نہ کریں۔ اس موقع اس موقع پر نائب تحصیلدار منیر احمد بھی ان کے  ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں