کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مجمو عی سیاسی صورتحال اور این اے 245کے ضمنی الیکشن سمیت بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داران و کارکنان بھرپور انداز میں میدان عمل میں اتر جائیں اور عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کرکے عوام کے درمیان موجود رہتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ گھر بیٹھے تحریک پروان نہیں چڑھتی بلکہ اس کیلئے عملی جدو جہد کرنا پڑتی ہے اور اپنے حقوق کیلئے میدان عمل میں اترنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت اراکین رابطہ کمیٹی کو بھی ہدایت دی کہ وہ بھی عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو بھی پابند کریں کہ وہ بھی اپنے اپنے حلقے میں موجود رہتے ہوئے عوامی شکایت کے ازالہ کیلئے فوری اقدامات کریں۔
سربراہ ایم کیو ایم