لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کے دسمبر 2022 سے جنوری 2023 میں شیڈول پاکستان کے دورے سے محروم ہونے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، حالانکہ بولٹ اس مدت میں یو اے ای انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ میں ایم آئی ایمریٹس کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ اپنا سینٹرل کنٹریکٹ سے خود کو الگ کر لیا تھا کیونکہ انہیں اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور خود کو ٹی ٹونٹی لیگز کے لیے دستیاب کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایم آئی ایمریٹس کی جانب سے شامل دیگر کھلاڑیوں میں کیرون پولارڈ، ڈوین براوو اور نکولس پوران جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا ایک اہم ستون، کیرون پولارڈ، ایم آئی ایمریٹس کے کھیلیں گے۔ ہمارے ساتھ واپسی میں ڈوین براوو، ٹرینٹ بولٹ، اور نکولس پوران ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ تینوں فارمیٹس میں 215 مرتبہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ اس وقت دنیا کے نمبر 1 ون ڈے بولر ہیں اور ٹیسٹ رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔