لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر میڈم صبا شمیم جدون نے کہا کہ صوبے میں تائیکوانڈو کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں اور کوچز کی مزید تربیت کے لیے کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسری خیبرپختو نخوا تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کو مزید تربیت دینے کے لئے پشاور میں کوچنگ کورس کا انعقاد کیا جائےگا جس میں غیر ملکی کوچ تربیت دیں گے۔ کھلاڑی ملک کا سرمایہ اور قومی اثاثہ ہیں ان کی کھیل میں حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔
تائیکوانڈو کی ترقی کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، صبا شمیم جدون
Aug 16, 2022