لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کو باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی، تن سازی کاعالمی ایونٹ رواں سال اکتوبرمیں ہوگا،ایونٹ میں مسٹراینڈ مس یونیورس سمیت 30کیٹگریز میں 300سے زائد تن ساز اور ماڈلز شریک ہوں گے، پاکستان کے معروف اداکارعمر شہزاد اور محمد رئیس فیشن ماڈل کیٹیگری میں جلوہ گر ہوں گے، پاکستان کی 3خواتین بھی پاور لفٹنگ کی کیٹیگری میں ان ایکشن ہوں گی،اس حوالے سے معروف باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان نے کہاہے کہ عالمی ایونٹ گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ فزیک انٹرنیشنل کے تحت منعقد ہوگا، ایونٹ میں بھارت سمیت 30ممالک شرکت کریں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کو باڈی بلڈنگ کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی
Aug 16, 2023