ماڑی پٹرولیم آزادی کپ ہاکی‘پہلے روز 4میچوں کا فیصلہ

Aug 16, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر انتظام ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام دوسرا ماڑی پٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے روز میزبان ماڑی پٹرولیم اور پولیس کے مابین پہلا میچ کھیلا گیا جوماڑی پٹرولیم نے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔ ارباز احمد نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزازحاصلؒ کیا۔ دوسرا میچ آرمی وائٹ اور نیوی  کے مابین میچ کھیلا گیا جو نیوی نے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔بشارت، احسان اللہ ، محمد صابر، حماد علی، رانا ولید نے ایک ایک گول کیا ۔ تیسرا میچ واپڈا اور آرمی کلر کے مابین کھیلا گیا۔ واپڈا نے میچ آخری لمحات میں پنالٹی کارنر پر تصور عباس کے گول کی بدولت جیت لیا۔ چوتھا میچ ائیر فورس اور پنجاب رینجرز کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایئر فورس نے 1 کے مقابلے میں 2 گول جیت لیا۔ محسن حسن نے دونوں گول سکور کئے ۔

مزیدخبریں