جشن آزادی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ لوپاکستان کی ٹیم نے جیت لیا

لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ )جشن آزادی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ لوپاکستان کی ٹیم نے جیت لیا۔پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر اوورفلوئنگ مرسی فائونڈیشن نے ’’پاکستان میں محبت ، اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ ‘‘ (Love Unity & Harmony in Pakistan )کیلئے ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ‘ پنجاب بھر سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ میں لو نارووال نے مقررہ اوورز میں 44رنزکا ہدف دیا جو لو پاکستان کی ٹیم نے پانچ وکٹوںپر حاصل کرلیا۔ مہمان خصوصی نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور 20 ہزار کیش کا انعام دیا۔ تقریب میں کرنل (ریٹائرڈ) شاہد بشیر ، وکٹر لال،سماجی رہنما سیموئل پیارا ، پاسٹر پرویز ندیم گل ، خالد گل ، خاور عباس سندھو، سینئر صحافی قیصر چوہان‘ اقبال کھوکھر ، سلیم شاکر اور دیگر نے شرکت کی۔ کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں آکر انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے ترقی کی منازل پرلے کر جانا ہے۔ انہوں نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا ، امید ہے انہی میں سے کوئی کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے گا۔انہوں نے بہترین انتظامات اور کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر وکٹر لال اور انکی ٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے آخر میں پاسٹر پرویز ندیم گل نے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے دعا کرائی۔ 

ای پیپر دی نیشن