بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ بہترین کارکردگی دکھائی:عابد صدیقی

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما عابد حسین صدیقی نے چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 16 ماہ کے قلیل عرصہ میں بطور وزیر خارجہ بہترین سفارتکاری کرنے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ سب ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قایم کرنے کے لیے دن رات کام کیا اور پی ٹی آئی نے پاکستان کو جو دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ الگ کرنے کی سازش کی تھی اس کو بھی ناکام بنایا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ بطور وزیر خارجہ بھارت کے سرکاری دورے پر اس وقت گیے جب بھارت کی انتہا پسند قوتوں کی جانب سے ان کے خلاف مظاہرے بھی کیے جارہے تھے اور بھارتی انتہا پسندوں نے تو ان کے سر کی قیمت بھی رکھ دی تھی مگر ہمارا بہادر چیرمین ان سب دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوے سینہ تان کر بھارت گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...