لاہو(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر، سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی نے بطور وزیر خارجہ اسمبلی کے اپنے الوداعی خطاب میں قوم اور ملک کی سیاسی جماعتوں کو ایک لا ئن آف ایکشن دیدیا تھا اور واضح طور پر یہ کہا ہے کہ جمہوریت کو مزید مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے اور پارلیمان کا وقار بحال رکھا جائے ان کی یہ تجویز کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاست اور اپنا رویہ درست رکھنا چاہئے اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے انہوں نے اپنے سیاسی تجربے سے آج کی نوجوان نسل کے دماغوں میں روائتی سیاست سے متعلق جو چل رہا ہے اس کی نشاندہی کردی ہے اب یہ سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں انہوں نے اسی طرح سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا ہے یا پھر مل جل کر ملک کی خدمت کرنی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی پی پی کے چیئرمین کی دوسری تجویز جس میں انہوں نے یہ کہا ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کی کوشش کرنی چاہیے اس پر بھی سب کو غور کرنا ہوگا اور تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرناہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہو چکے ہیں جو ان کا مکافات عمل ہے۔