فیروز والہ : موٹر وے پولیس نے ساڑھے 15کلو آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

 فیروز والہ( نامہ نگار) موٹروے پولیس نے  بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام رشکئی سروس ایریا  کے قریب دوران پیٹرولنگ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔ سیکٹر کمانڈر ایم ون نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت جاری کی اور خود اس کا پیچھا کیا۔ ملزم نے گاڑی سڑک سے اتار دی اور  چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر 15 پیکٹ آئس برآمد ہوئے ۔ موٹروے پولیس نے مشکوک گاڑی قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔ آئس کا کل وزن 15 کلو 600 گرام تھا ۔عالمی مارکیٹ میں آئس کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن