نئی نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے: شہناز کوثر

Aug 16, 2023

 لاہور‘کاہنہ( لیڈی رپورٹر‘نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کا لج برائے خواتین ماڈل ٹاون لاہور میںیوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ،طالبات نے دیگر سرگرمیوں میں بھی انتہائی جوش سے حصہ لیکر وطن عزیز سے اپنی عقیدت اور محبت کابھرپور اظہار کیا۔تقریب کا سب سے اہم عنصر کالج کے لان میں قومی پرچم کی سر بلندی ہے۔پرنسپل ڈاکٹر شہناز کوثرنے اپنے سٹاف کے ہمراہ اپنے دست مبارک سے جھنڈا لہرانے کا خوشگوار فریضہ انجام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔وطن عزیز کا سبز ہلالی پرچم فضا میںلہرایا تو ہاتھ خود بخود اٹھے اور لب محو دعا ہوگئے۔وطن کی خوشحالی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا ہوئی۔پرنسپل ڈاکٹر شہناز کوثرنے اپنے سٹاف کے ہمراہ جملہ سٹاف کے ہمراہ کالج ہال میں وطن کی سالگرہ منانے کیلیے تیار کیا گیا خوبصورت کیک کاٹا گیا اور تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول سے ہوا۔

مزیدخبریں