جمبر (نامہ نگار)حجامہ نبی پاک ؐ کا سنت طریقہ علاج ہے جو موجودہ دور میں ترقی یافتہ ممالک میں بھی بڑی تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلہ میں پاکستان میں وسیع پیمانے پر حجامہ کی تعلیم وتربیت اور ترقی کیلئے اطباء کرام اور حکما ء کی کوششیں زوروشور سے جاری ہیں ان خیالات کا اظہار حجامہ طریقہ علاج کے معروف معالج استاداور طبیب ابو عمر خالد فاضل علوم اسلامیہ نے غوثیہ طبیہ کالج حجامہ ونگ ضلع قصور کے اجلاس میں خطاب کرتے کیا اجلاس کی صدارت حکیم انجم اسلم نے کی جبکہ دیگر شرکا ء میںحکیم سید مراد علی شاہ، حکیم اشرف مغل ، سید شہزاد اور دیگر نے شرکت کی۔