قصور: فوڈ سیفٹی ٹیم کا چھاپہ مردہ مرغیاں برآمد‘ دکاندار گرفتار

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی مکروہ کوشش ناکام بنا دی‘ 50 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور راؤ عبیدالرحمن کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپہ مار کر مردہ مرغیاں برآمد کر کے تھانہ صدر میں شاپ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا ا دیا اور موقع پر ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن