قصور (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی زکوٰۃ آفس کے زیر اہتمام یوم زکوٰۃ ڈے کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ افسر اشفاق احمد خاں، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر چوہدری اسرار احمد انجم، ڈسٹرکٹ آڈٹ افسر زکوٰۃ میاں مقصود احمد، افضال احمد خاں، محمد ارشد، مبشر حسین، مہر منیر قصوری، مخیرحضرات، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلائ، معززین شہر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ افسر اشفاق احمد خاں نے بتایا کہ زکوٰۃ ایک مذہبی فریضہ ہے جو صاحب حیثیت افراد سے لیکر غرباء و مساکین میں تقسیم کی جاتی ہے ۔ محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کے زیر اہتمام بیوگان، معذور افراد اور غربا ء کو گزارہ الاؤنس کی صورت میں زکوٰۃ کی ادائیگی بذریعہ ایزی پیسہ کی جاتی ہے۔