شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے اور ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت حکومت کی قربانی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، آئندہ الیکشن جیت کر نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے نہ صرف ملک کو جمہوری طریقے سے سیاسی بحران سے نکالا بلکہ معاشی دلدل سے بھی نکالا (ن) لیگ کی بہترین حکمت عملی اور دانشمندی سے اسمبلیاں مدت پوری کررہی ہیں، ان خیالات کا اظہار نوائے وقت فورم میں میاں ذیشان پرویز، ملک پرویز اقبال، ملک اشتیاق احمد ڈوگر ، سید سجاد حسین شاہ، چوہدری شہباز احمد ، میاں منور اقبال، شیخ عظیم جاوید، میاں رفاقت علی، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد ، ملک ندیم یوسف ڈالو اور احسن رفیع گادی نے کیا۔