شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سماجی شخصیت و چیئرمین لائف کیئر منشیات ہسپتال ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑتا ہوا عدم برداشت ہمارے لئے انتہائی نقصان کا باعث بنتا جارہا ہے تعلیم ہی بدولت اور اسلامی اصولوں و اپنے اباواجداد کے اچھے روایات کو اگر ہم اپنائیں گے تو ہمارا ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے ، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتیں اور بدامنی کو ہوا دے رہی ہیں۔