چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکا فات عمل ہے: ملک یوسف

Aug 16, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر میونسپل کمیٹی و چیف ایگزیکٹو متین فلور ملزملک یوسف نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکا فات عمل ہے، الیکشن کمیشن نے بھی نام نہاد صاد ق و امین کی نااہلی کا نو ٹس جاری کر کے اس کی اصلیت قوم پر وا ضح کر دی، تو شہ خانہ کیس اور الیکشن کمیشن سے نااہلی کے بعد پی ٹی آئی انتخابات میں بھی ما ضی کاحصہ بن جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک ندیم یوسف ڈالو، ملک عابد یوسف اور ملک حمزہ ندیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں