لاہور پولیس نے جشن آزادی پر بہترین کوارڈنیشن کا مظاہرہ کیا:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جشن آزادی کے موقع پر بہترین سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر لاہور پولیس کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم ِ آزادی کے پرامن انعقاد پر پولیس افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے مسلسل سرگرم ہے۔جشن ِ آزادی کے موقع پر ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران110 مقدمات درج کرکے ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے جبکہ ون ویلنگ کے خلاف کارروائی میں 365 مقدمات کا اندراج کرکے ون ویلرز گرفتار کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...