لاہور(لیڈی رپورٹر)حکومت پاکستان کی جانب سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد کو بچوں کے حقوق کے تحفظ پر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے تمام ڈسٹرکٹ افسران نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس سلسلے میں ادارے کے افسران اور عملہ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیئرپرسن سارہ احمد کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔