بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کایوم سیاہ کااعلان جائز ہے: لیاقت بلوچ

Aug 16, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، قومی اسمبلی کی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سابق ممبر لیاقت بلوچ نے 15اگست ہندوستان کے یوم آزادی پر، مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارت کے ناجائز جابرانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کا یومِ سیاہ کا اعلان جائز اور حقیقت پر مبنی ہے۔ 1947ء سے بھارت مسلسل کشمیریوں پرظلم  وجبر، قتل وغارت  اور انسانی حقوق کی پامالی کے پہاڑ توڑ رہا ہے، دوسری طرف جموں کشمیر کے مظلوم اور بہادر عوام آزادی کیچراغ اپنے لہو سے روشن کررہے ہیں۔ ہر آنے والا دِن کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور حق خود ارادیت کوجنون میں تبدیل کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی حالت گہری تشویشناک ہے، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے اہم ترین مسائل ہیں، عالمی سطح پر عالم اسلام کو متحدہ اور موثر آواز بلندکرنا ضروری ہے۔کشمیروفلسطین میں ظلم کا ہر واقعہ تشویشناک ہے جب عالم اسلام کی متحدہ آواز گونجتی ہے تو سَب سْنتے ہیں لیکن فیصلہ کن قوتین مسلم تعصب کی بنیادپر گونگی بہری اور مجرمانہ روش پر عمل پیرا ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ76 سال قبل اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت نے اتفاق کیا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری کریں گے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے گا۔

مزیدخبریں