لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج ریلوے روڈ میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت پروفیسر ڈاکٹر عباد نبیل شاد پرنسپل نے کی۔ مہمانان خصوصی آغا محمد علی عباس سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب‘ ڈاکٹر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی کالجز پنجاب‘ محمد زاہد میاں ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہوربھی موجود تھے۔ میزبانی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ حبیب اور پروفیسر زاہد اعوان نے سرانجام دیئے۔