این اے 131 لاہور: سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی

Aug 16, 2023 | 11:12

 سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔سپریم کورت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر مؤثر ہو چکی ہے۔اس پر وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر، بالکل غیر مؤثر ہو چکی ہے، اجازت دیں تو معاملہ پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملہ پر کیا کیا ہو سکتا ہے، اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔بعدازاں عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔

مزیدخبریں