بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر منی پور میں آزادی پسند تنظیموں کی اپیل پر ہڑتال

Aug 16, 2023

امپھال  (اے پی پی)بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرشورش زدہ ریاست منی پور میں آزادی پسند جماعتوں کے اتحاد کی کال پرہڑتال کی جارہی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست میں آزادی پسند 7 جماعتوں کے اتحاد نے آج  بھارت کے یوم آزادی کی سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ اورہڑتال کی کال دی ہے ۔سرکاری عہدیدارنے میڈیا کو بتایا ہے کہ آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے ریاست میں بھارت کے  یوم آزادی کی تقریبات کے بائیکاٹ اور عام ہڑتال کی کال کی وجہ سے ریاست بھر میں سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔ادھر بلوائیوں ، حملہ آوروں اور باغیوں نے مختلف تھانوں اور پولیس چوکیوں سے 4ہزار سے زائد جدید ترین ہتھیار،اسلحہ اورگولہ بارود لوٹ لیا ہے۔

مزیدخبریں