سٹاک ہوم(آئی این پی)سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے 2ملعون افراد 37سالہ سلوان مومیکا اور 48سالہ سلوان نجم نے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی،دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ہجوم کے درمیان فائر فائٹر والے ملبوسات پہنے گروپ نے نفرت ختم کرو کے نعرے لگائے،سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رواں سال عید الاضحی کے موقع ملعون شخص نے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔
سویڈن میں شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی پھر بیحرمتی
Aug 16, 2023