اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی انتخابات کب ہونگے؟، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن کے شوکاز پر جواب جمع کرانے کی بجائے مزید مہلت مانگ لی۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے اختیار کیا کہ اس کیس میں کچھ کنفیوڑن سی ہے۔ جواب جمع کرانے کیلئے کچھ وقت چاہیے،آئندہ سماعت تک تمام دستاویزات فراہم کر دینگے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔