اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن کے افسران کی ان سروس ٹریننگ کا آغاز۔ تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان اکیڈمی فار ڈیمو کریٹک پریکٹسز ریسرچ اینڈ مینجمنٹ ای سی پی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس ٹریننگ میں 29 نوتعینات شدہ افسران انتخابی عمل کے مختلف پہلوئوں سے آگاہی حاصل کریں گے جس میں انتخابی انتظامات، انتخابی قوانین اور انتخابی عمل شامل ہیں جس کا مقصد انتخابی عمل میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے آگاہی ہے۔یہ ٹریننگ 25 اگست تک جاری رہے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء خرم شہزاد نے ٹریننگ کیا آغاز پر انتخابی قوانین اور دستور کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ الیکشن کمیشن اپنے افسران میں پیشہ وارانہ مہارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور اپنے افسران کو شفاف اور انتخابی طریقوں کے حوالے سے ا?گاہی دیتا رہتا ہے تاکہ ملک میں مضبوط اور مستحکم جمہوریت کو تقویت مل سکے۔