سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Aug 16, 2023

اوکاڑہ( نامہ نگار+آئی این پی)تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا  فیصلہ کرلیا۔ ان کا کہنا ہے دوستوں سے مشاورت کر کے چند روز میں باضابطہ طور پریس کانفرنس کرکے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرسکتاہوں ۔ ملک کے بہترین مفاد کے لئے آئندہ کی سیاست کے بارے میں فیصلہ کروں گا ۔ میں بھی ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں میںنے کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین نہیں رکھا۔ نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے یہ ملک ہمارا ہے، یہ ادارے ہمارے ہیں ،ہمیں ملکر کام کرنا ہے ،آج  میں تحریک انصاف  چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔آئی این پی  کے مطابق سابق صوبائی وزیر نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے ملاقات کی، آئی پی پی رہنما عون چودھری اور نعمان لنگڑیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں