اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے تاحال کسی نام پر اتفاق نہیںہو سکا۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا ہے تاہم عبدالقدوس بزنجو نے ابھی تک علی مردان ڈومکی کے نام کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کے حوالے سے متضاد اطلاعات‘ علی مردان ڈومکی پر اتفاق ہوا: ذرائع
Aug 16, 2023